CAN’T HIDE ANYMORE: AVAIL YOURSELF OF LAST CHANCE-FBR

وزیراعظم کے وژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظرٹیکس وصولی کےنظام کوخودکار بنانےکےلئےایف بی آر نے وزیراعظم کےخصوصی معاون برائےریونیو کی رہنمائی میں قومی شناختی کارڈاورمتعلقہ تفصیلات کی براہ راست تصدیق کےلئےنادراکے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے ہیں
ادرا اور ایف بی آر کے سسٹمز کو آپس میں جوڑنے سے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو معیاری خدمات کی فراہمی بہتر ہو گی کیونکہ اس سے ٹیکس ریفنڈز کا ڈیٹا خودکار طریقے سے ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس اور ٹیکس گوشواروں میں شامل کرنے میں مدد ملے گی
اس طرح قواعد کی پاسداری پر لگنے والے وقت کی بچت ہو گی اور کاروبار کی آسانی کو بھی فروغ ملے گا
اس کے علاوہ اس مرحلے پر ڈیٹا کو آپس میں جوڑنے سے آگے چل کر ایف بی آر کے سسٹم کو دیگر اداروں کے ساتھ جوڑنے کی راہ ہموار ہو گی س سہولت کی بدولت ایسے افراد کی نشاندہی کے بے پناہ مواقع پیدا ہو جائیں گے جو ٹیکس دائرے سے باہر ہیں یا اپنی آمدنی اور اثاثے چھپا رہے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ٹیکس گزاروں اور جنرل پبلک کی سہولت کے لئے معلومات ٹیکس رے ایپلیکیشن متعارف کر دی ہے یہ ایپلیکیشن ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے ٹیکس گزار اور جنرل پبلک اپنے اثاثوں اور ودہولڈنگ کی کٹوتی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اثاثوں اور ودہولڈنگ سے متعلقہ معلومات کا ڈیٹا ایف بی آر کے پاس موجود ہے۔ معلومات ٹیکس رے ایپلیکیشن سے حاصل کردہ معلومات کے ذریعے ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں آسانی میسر آئے گی۔

Leave a Reply